کراچی صدر میں ایک اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آگ وکٹوریہ سینٹر کی چوتھی منزل پر لگی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث واٹر بورڈ کے نيپا، سخی حسن، صفورا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں۔
آگ کے مقام پر پولیس رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ متاثرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
