سرحد پار افغانستان کی حدود سے فائرنگ تین جوان شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کرک کے 32 سالہ نائیک محمد رحمان، جمرود کے 34 سالہ نائیک معاویزخان اور درگئی کے 27 سالہ سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔ فائرنگ سرحد پار افغانستان کی حدود سے کی گئی، دہشتگردوں کی فائرنگ کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپورجواب دیا۔ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سے دہشتگردوں کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More