Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزید 12 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں سیلاب سے ہونے والے حادثات میں مزید 12 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کی آج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 6، خيبرپختونخوا 2 اور بلوچستان میں تین افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے، بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اب تک زخمى افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئى۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، 6579 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب میں بہہ گئیں جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

بہاولپور میں خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرکے لاشوں کو آگ لگادی

Rauf ansari

خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا

Hassam alam

اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ نہیں آنا تو استعفی دے کر گھر جائے، ترجمان پنجاب حکومت

Hassaan Akif

Leave a Comment