Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بارشوں اور سیلاب سے مزید پانچ افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے

ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ گزشتہ 24گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے مزيد 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئى۔

خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے 2 اور بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئى ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں638 افراد، خيبرپختونخوا 305، بلوچستان میں 281 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب کے باعث لقمہ اجل بنے۔ گلگت بلتستان میں 22 اورآزاد کشمیر میں48 افرادجاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں زخمى افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 749 ہے جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12ہزار718 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ملک بھر میں 9 لاکھ 18 ہزار 473 مويشيوں کو نقصان پہنچا۔ 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔

Related posts

پولیس کی وردی میں ٹائیگرز فورس نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، فیصل کریم کنڈی

Rauf ansari

پنجاب کی کم چینی کی ذمہ داری سندھ پر نہیں ڈالی جا سکتی، سعید غنی

Hassaan Akif

برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت

Hassam alam

Leave a Comment