ملک بھرمیں مون سون بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جارى، این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيداٹھائیس افراد زندگى کى بازى ہارگئے۔ ملک بھرمیں 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى کل تعداد ایک ہزار اکسٹھ تک جا پہنچى، زخمى ہونے والوں کى تعداد پندرہ سوستاون ہوگئى۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سيلاب سےمزيد اٹھائیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔ نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں ملک بھر میں مختلف مقامات پر کل اڑتالیس افراد زخمى ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں چودہ جون سے اب تک جاں بحق افراد کى کل تعداد ایک ہزار اکسٹھ تک جا پہنچى۔
سندھ میں تین سو اننچاس اور بلوچستان میں دو سو بیالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خيبرپختونخواہ میں دو سو بیالیس افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں میں زخمى ہونے والوں کى کل تعداد پندرہ سو ستاون ہوگئى، سندھ میں زخميوں کی تعداد ایک ہزار تیس ہوگئى، کے پى کے میں تین سو سات، بلوچستان میں ایک سو آٹھ افراد زخمى ہوئے۔ ملک بھر میں ایک سو ستاون پل جبکہ تین ہزار چار سو ستاون کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
