سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ مریضوں کا علاج مفت کردیا۔ تمام مریضوں کا مفت علاج ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال سے ہوگا۔
حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مریضوں کا علاج مفت کر دیا۔ علاج ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال سے ہو گا۔ سیلاب متاثرین کے کیمپ سے علاج کے لیئے جانے والے افراد کو ڈپٹی کمشنر لیٹر دے گا جس پر وہ اپنا علاج مفت کرا سکیں گے۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے سندھ حکومت سے رابطہ کر کے فیصلے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کا آگاہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو نے اس حوالے سے کمشنر کو خط لکھا تھا۔