Urdu
Uncategorized

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے ملک بھر میں 24 افراد جاں بحق

ملک بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد اپنی جان سے گئے جاں بحق افراد کی تعداد 1186 تک پہنچ گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 افراد چل بسے۔ سندھ میں 19، خیبر پختونخوا 4، بلوچستان میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلاب اور بارشوں سے سب سے زيادہ 432 اموات سندھ میں ريکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں 256، خيبرپختونخوا میں 268، پنجاب میں 188، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 526 مرد، 244 خواتين اور 416 بچے شامل ہیں۔

فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا، کوٹری کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور دریائے کابل میں بھی پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور دریائے سندھ میں بھی پانی کا بہاؤ نمایاں کمی کیساتھ 77 ہزار کیوسک پر آچکا ہے۔

Related posts

چین سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Rauf ansari

Hassam alam

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا مسترد

Hassam alam

Leave a Comment