بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے ایک لاکھ پچھہترہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا گیا ہے جس کے باعث دریائے راوی میں چیچہ وطنی کے مقام پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں سے ایک لاکھ کیوسک کا ریلا گزر سکتا ہے جبکہ اس وقت 33000 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا ریلا 24 سے 48 گھنٹوں کے درمیان میں چیچہ وطنی پہنچے گا۔
پانی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ھنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 6 فلڈ ریلف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ قریبی دیہاتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے۔