Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ این ایف آر سی سی نے سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب کے سب سے زیادہ متاثر علاقوں اور غیر ملکی عطیات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈینیشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفرااسٹرکچر کو کوئی نقصان سامنے نہیں۔ مجموعی طور پر 6674.7 کلومیٹر سڑکوں اور 269 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سندھ میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، نصیرآباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ، کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثر ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور متاثرہ علاقوں میں سر فہرست ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار پروازوں کی مدد سے 36 افراد ریسکیو کیا گیا جبکہ 6.35 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا۔ متاثرین کے انخلا کے لئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4460 متاثرین کو ریسکیو کر چکے ہیں۔

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے 250 میڈیکل کیمپس میں 116772 متاثرین کا علاج معالجہ، مفت ادویات کی بھی فراہمی جاری ہے۔ پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز 10 اضلاع میں مصروف عمل ہیں ، 14607 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹر اور 18 سینٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں۔

اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرز کو مامور کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 52 پروازوں کی مدد سے 465 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

پاک فضائیہ نے 19 ٹینٹ سٹیز اور 53 ریلیف کیمپس بھی قائم کئے ہیں، پی اے ایف کے بیڑے نے 246 پروازوں پر 1521 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا۔

غیر ملکی عطیات کی تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے 12 پروازوں کی مدد سے 4008 ٹن خوراک کے پیکٹس کی ترسیل ہوئی۔ ترکی نے 50 کشتیاں، ہزار ہائی جین باکس، 2.63 ٹن خوراک اور 15.6ٹن ادویات بھی بھجوائی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 27 پروازوں پر 129 ٹن فوڈ آئٹمز۔ 3236 فوڈ پیکٹس، ہزار خیمے، ہزار بستر اور 6.9 ٹن ادویات بھی بھجوائی ہیں۔

چین نے 5 پروازوں کی مدد سے 4626 خیموں کا عطیہ کیا ہے، بیلجئیم نے 300 خیمے، جاپان نے 588 خیمے اور 306 ترپالیں فراہم کی ہیں۔ ازبکستان نے 25 ٹن خوراک اور 9 ٹن بیڈنگ کا عطیہ کیا ہے۔ قطر نے 3 پروازوں پر 5 ٹن ادویات، 291 تکئیے، 300 کمبل،306 گدے بھجوائے ہیں۔

امریکہ نے 5 پروازوں پر 13440 کچن سیٹ اور 2880 پلاسٹک شیٹس بھجوائی ہیں۔ فرانس نے مزید 204 خیمے، 208 کچن سیٹ، 1125 بستر، 422 ہائی جین باکس اور 78 واٹر پمپس بھجوائے ہیں۔ اردن کی 1 پرواز پر 500 ٹفن باکس، 16 خیمے، ملبوسات کی 52 اور کمفرٹرز کی 2 گانٹھیں بھجوائی گئی ہیں۔

ترکمانستان نے 8 ٹن خوراک، 324 بستر، 2612 باکس اور 400 میڈیسن باکس بھجوائے ہیں، ڈنمارک نے 7 واٹر فلٹریشن یونٹس کا عطیہ بھجوایا ہے، یونیسیف نے 2 پروازوں پر میڈیکل ریلیف آئٹمز کے ساتھ اسکول کٹس بھجوائی ہیں۔

Related posts

میکسیکو میں پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 10 مشتبہ افراد ہلاک

Hassam alam

اپوزیشن پرفارمنس پر نہیں بلکہ سازشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے

Hassam alam

نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

ibrahim ibrahim

Leave a Comment