گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزید 18 افراد جاں بحق

ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مزید اٹھارہ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔ بارشوں اور سیلاب سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد ایک ہزار تین سو تینتالیس ہوگئی۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدای کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹرسے جاری اعدادوشمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد ایک ہزار تین سو تینتالیس ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں بارہ ہزار سات سو بیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے متاثرین کے انخلا کے لئے 383 پروازیں کیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 پروازوں کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے217 افراد کا انخلاکرتے ہوئے 30 ٹن راشن بھی پہنچایا۔ اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز پر 3847 متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں پاک فوج کے 147 ریلیف کمیپس، 284 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں۔ اب تک 4973 ٹن خوراک، 925 ٹن اشیائے ضرورت 28 لاکھ 50 ہزار 229 ادوایات جمع کی جاچکی ہیں۔ پاک فوج کے 250 میڈیکل کیمپس میں 98 ہزار551 متاثرین کا علاج معالجہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاک بحریہ نے ملک بھر میں 16 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز اور 6 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں، مختلف اضلاع میں 1127 ٹن راشن، 2532 ٹینٹ اور 4لاکھ 19ہزار577 لیٹرپینے کا پانی متاثرین میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دو ٹینٹ سٹیز میں سیلاب متاثرہ 807 خاندانوں کو رہائش فراہم کی گئی ہے۔ پاک بحریہ کے اندرون سندھ دو ہیلی کاپٹرکے ذریعے 440 بار پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا اور 5 ٹن راشن تقسیم کیا۔ پاک بحریہ نے 42 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جن میں اب تک 29ہزار664 مریضوں کا علاج معالجہ کیاگیا۔

پاک فضائیہ نے ایک ہزار 521 متاثرین کو ریسکیواور 3ہزار 83خیمے اور ایک لاکھ 55ہزار سے زیادہ کھانے کے پیکٹس فراہم کئے گئے۔ پاک فضائیہ نے 19 ٹینٹ سٹیز اور 50 ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں، پاک فضائیہ کے 41 فری میڈیکل کیمپس میں اب تک 35 ہزار 780 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More