Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے مسئلہ کشمیر پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد حلقہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نام نہاد حلقہ بندیوں سے ہندو اکثریتی آبادی کو حمایت دی جا رہی ہے۔ بی جے پی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ان خدشات کو تقویت ملی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کر رہا ہے۔ یہ غیر قانونی اقدامات جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان اور کشمیری عوام اسکو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی وزراء خارجہ سربراہ کی حیثیت سے عالمی سطح پر معاملہ پر بھرپور آواز اٹھائے گا۔او آئی سی سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر معاملہ پر اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Related posts

آوارہ کتوں کی نسل کشی روکنے کی درخواست،سندھ ہائی کورٹ برہم

ibrahim ibrahim

روسی حملے کا خطرہ: یوکرین کے شہریوں نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

Hassam alam

پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Nehal qavi

Leave a Comment