Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملکی ترقی و وقار کا سفر شروع ہوچکا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہماری حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیڈ گورننس، کرپشن، انتقامی سیاست کا سیاہ باب ختم ہوچکا، اب ملکی ترقی و وقار کا سفر شروع ہوچکا ہے، اپوزیشن کے جلسوں، احتجاج سے ترقی کا سفر نہیں رک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوامی ترقی کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکیج سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوگی، اپوزیشن نے گزشتہ تیس سالوں میں عوام کو کون سا ریلیف دیا ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے، انشا اللہ جلد حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، حکومت کو اندرون و بیرون ملک بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دورہ سندھ کامیاب رہا، سندھ کے عوام زرداری کی پارٹی سے تھک چکے ہیں، سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہوئے عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

Related posts

امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

Hassam alam

پیپلزپارٹی کا 27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment