چین،امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ روابط میں اضافہ ہوا،دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ حالیہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین، جی ایس پی پلس مشن نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان جی ایس پی پلس کی تمام مطلوبہ شرائط پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ہم منصب کی فون پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت اور فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی کانگریس ممبران سے ورچوئل خطاب بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کراچی میں قتل کیے گئے چینی باشندوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ایک درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اگست 2019 کے اقدام سے اعتماد سازی کے اقدامات پر عمل نہیں ہو رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More