Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،حوثی حملوں کو سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کردیا۔

ترجمان نےبتایا کہ پاکستان ان حملوں کوفوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی اجلاس، افغان صورتحال پر اظہار تشویش

Rauf ansari

ٹیسٹ کرکٹرز اظہرعلی، حسن علی اور محمد عباس کی وطن واپسی

Rauf ansari

عمران خان سے ناراضگی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment