Urdu
پاکستان تازہ ترین

افغانستان کو گندم کی امداد پہنچائی جا رہی ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر اٹھارہ سو میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بائیس نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پانچ ارب روپے مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا تھا۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم، طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر اٹھارہ سو میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے،اٹھارہ سو میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج طورخم میں افغانستان کے حوالے کی جا رہی ہے۔

Related posts

پنجاب اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڑ کے ایما پر تشدد ہوا، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment