اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اسمگلنگ کی وجہ بڑھتی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔شرکاء کو بتایا گیا کے غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات لیے جائیں۔اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے۔ اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More