Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرخارجہ کی انٹونی بلنکن سے 18مئی کو ملاقات ہوگی، حنا ربانی کھر

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے جہان گلوبل فوڈ سیکیورٹی اور پیس اینڈ سیکیورٹی کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہونگی ۔بطور خوراک کی کمی کا کار ملک ہمارے لیے گلوبل فوڈ سیکیورٹی اجلاس اہم ہے۔

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے ۔ وزیر خارجہ کی انٹونی بلنکن سے ملاقات 18 مئی کو ہو گی۔وزیر خارجہ ان اہم ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ہم ایک تنازع شدہ ملک کا ہمسایہ ہونے کے ناطے اپنے تجربات بیان کریں گے۔ہم بتائیں گے کہ پاکستان کبھی بھی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہم ہر پلیٹ فارم کا استعمال جارحانہ انداز میں کریں گے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ملاقات پاک امریکہ تعلقات اور ان پر افغانستان کے حالات کے اثرات کے حوالے سے اہم ہے۔پاکستان اور امریکہ کی اعلان شدہ مفادات میں افغانستان کے حوالے سے زیادہ فرق نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکہ کے بعد چین کا دورہ متوقع ہے ۔ دورہ چین کے بعد وزیر خارجہ ڈیووس جائیں گے جہاں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے ۔ جرمن اور اطالوی وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

Related posts

ملتان میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار

Rauf ansari

بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Hassam alam

انتخابی اصلاحات صرف عمران خان کا ایجنڈا نہیں ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment