Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ان اصولوں کے مطابق عالمی مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts

نسلہ ٹاور:منظوری دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

ibrahim ibrahim

ٹیلی گرام مقبولیت میں واٹس ایپ سے آگے نکل گیا

Hassam alam

مری میں سیاحوں کی اموات، سیاسی رہنماؤں کا غم و افسوس کا اظہار

Hassam alam

Leave a Comment