وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ چینی، روسی اور ایرانی ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی بھی ہوگی۔

واضح رہے گذشتہ برس ٹرائیکہ پلس اجلاس کا انعقاد پاکستان میں ہوا تھا۔ پاکستان نے آئندہ اجلاس چین میں کرنے کی تجویز دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More