Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دفترخارجہ کی پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردید

اسلام آباد: دفترخارجہ نے پاکستان کےکسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان کےکسی وفدکے دورہ اسرائیل کا تصور واضح مسترد کرتے ہیں، زیربحث دورےکا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ مسئلہ فلسطین پرپاکستان کامؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ خطے میں دیرپا امن کے لیے آزاد، قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، ہماری پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پرمکمل قومی اتفاق رائےہو۔

Related posts

پی ایس ایل7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے

ibrahim ibrahim

ملکی ترقی کیلیے سب کو ٹیکس دینا ہوگا،شوکت ترین

ibrahim ibrahim

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو نااہل قرار دے دیا

Hassam alam

Leave a Comment