اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی او آئی سی کے رکن ممالک کے رہائشی مشنز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس خاص اہمیت کا حامل ہے، تمام وفود کے سربراہان کو 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی او آئی سی کے رکن ممالک کے رہائشی مشنز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ سیکرٹری خارجہ نے 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس خاص اہمیت کا حامل ہے۔ تمام وفود کے سربراہان کو 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا ۔او آئی سی کا 48 واں اجلاس اسلامی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی تصدیق کرے گا۔
سیکرٹری خارجہ نے رکن ممالک اور افغانستان کے بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے ٹرسٹ فنڈ کے لیے ٹھوس وعدوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
