Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جنگلات پر قبضے ہورہے ہیں ہمیں انہیں بچانا ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے جنگلات کو بچانا ہے ۔ پاکستان کے لیے 10 ارب درخت کا منصوبہ بہت ضروری ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور عالمی بینک میں معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے جس کے لیے ورلڈ بینک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ گلوبل وارمنگ روکنے کے لیے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی شکایتیں آنے لگیں کہ بارشیں کم ہو گئی ہیں۔ ڈی آئی خان میں بارشیں کم ہو رہی ہیں۔ مختلف ممالک نے ماحولیاتی آلودگی کو تاخیر سے سنجیدہ لیا۔اگر اقدامات نہ کیے گئے تو ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات ہوں گے۔کئی ممالک کو جنگلات میں آگ کے واقعات، سیلاب کا سامنا ہے، دنیا بھر میں بارش کم اور گرمی زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے 10 ارب درخت کا منصوبہ بہت ضروری ہے۔ملک میں درخت اگانے کی مہم آبادی اور نیشنل پارکس بہت ضروری ہیں۔کئی جنگل غائب ہو چکے ہیں۔ وہاں قبضے ہو چکے ہیں۔ ہمیں اپنے جنگلات کو بچانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہمیں پارکس کو بچانا ہے۔ ہم نے 15 نئے نیشنل پارکس کا اعلان کیا ہے اس کا تحفظ کرنا ہے۔ سیٹلائٹ اور ڈرونز کے ذریعے پارکس کے تحفظ کو مانیٹر کریں گے۔نیشنل پارکس بننے سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ ہمارے شہر پھیلتے جا رہے ہیں اور گرین ایریاز غائب ہو رہے ہیں۔

Related posts

سپریم کورٹ کا احتساب کے عمل پر اثرانداز ہونے کا ازخود نوٹس

Rauf ansari

شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں

Hassam alam

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment