Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایس پی آر کا جھوٹے الزامات پر قانونی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات کی تردیدکی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں جبکہ خود شوکت ترین نے بھی اس کی تردیدکردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں جو شاہین صہبائی نے مجھ سے منسوب کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ میں کسی نے نہیں کہا کہ میں عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف کی حکومت میں شامل ہوں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ذاتی مفادات کے لیے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔ ادارہ ایسی حرکت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

Related posts

ہم سب سے دوستی کریں گے لیکن غلامی نہیں کریں گے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

حکومت کا عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کا اعلان

Rauf ansari

عمران خان پر مشکل وقت ہے، ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment