Urdu
Uncategorized ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلم رئیسانی کی جے یو آئی ف میں شمولیت، باضابطہ اعلان جلد متوقع

اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے۔مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی ملاقات ہوئی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری ، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ ، کامران مرتضیٰ بھی شریک تھے ۔

نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا۔نواب اسلم رئیسانی آئندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یو آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا کہ جےیوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے ۔ بلوچستان میں آئندہ جے یو آئی حکومت بنائے گی ۔

فضل الرحمان نے اسلم رئیسانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے جے یو آئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی ۔

Related posts

کینیڈا میں ویکسین مخالف مظاہرین کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ نافذ

Hassam alam

طالبان نے افغان خواتین کے تنہا فضائی سفر پر پابندی لگا دی

Zaib Ullah Khan

صدر پاکستان، وزیراعظم کا حادثہ میں افسران و جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار

Nehal qavi

Leave a Comment