Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عثمان بزدار نہیں ہوں جوخاموشی سے گھرچلا جاؤں، عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد: برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ میں عثمان بزدار نہیں ہوں جس سے آپ زبردستی آفس چھین لیں اور وہ چپ کر کے گھر چلا جائے۔مجھ سے میرا آفس اور گاڑیاں چھین لی گئی ہیں مگر میں جس گھڑی تک یہاں موجود ہوں اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو غنڈہ فورس بنا کر میرے آفس کو یرغمال بنا یا جا چکا ہے ۔ ہم وزارت داخلہ کو لکھ چکے تھے کہ ہمیں ایف سی اور رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ پنجاب پولیس ہمارے احکامات نہیں مان رہی۔ میں نے خط بطور عمر چیمہ نہیں گورنر پنجاب لکھا ۔مجھ سے میرا آفس اور گاڑیاں چھین لی گئی ہیں مگر میں جس گھڑی تک یہاں موجود ہوں اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ پنجاب میں سرکس چلا رہے ہیں جہاں 2 دو وزیر اعلیٰ موجود ہیں ۔ انہوں نے غلطی کی اور اسے درست کرنے کی بجائے مزید حماقتیں کی جا رہی ہیں ۔ ایک وزیر اعلیٰ آفس جو خالی ہی نہیں ہوا تھا وہاں پر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخابات کر ادئیے گئے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں نے اپنی سکیورٹی سے متعلق خط صرف اس لئے لکھا کہ جب مستقبل میں بیرونی سازش پر جے آئی ٹی سمیت دیگر تحقیقاتی کمیٹیاں بنیں گی تو تمام لوگوں کے کردار سامنے آئیں گے کہ کن افراد نے سہولت کار بن کر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں، جس طرح پنجاب اسمبلی میں پولیس بلا کر غنڈہ گردی کی گئی ایسی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی

ibrahim ibrahim

صدارتی نظام سے پاکستان ٹوٹ جائے گا، مولانا فضل الرحمان

Rauf ansari

شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Rauf ansari

Leave a Comment