Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا کا وزیراعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد: سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں سری لنکا آکر حمایت کا اظہار کیا ۔ دونوں قوموں کے درمیان رشتہ ہمیشہ مضبوطی اور یکجہتی کا رہا ہے۔

سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کی اور حکومت کی پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں ۔ بھیانک جرم کے مرتکب تمام افراد کو ڈھونڈنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے میں آپ کی کوششوں کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

سابق سری لنکن کپتان نے خط میں کہا کہ جیسا آپ نے میڈیا میں دہرایا ہے، ایسے پرتشدد رویے کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ کارروائیاں آبادی کے 1 چھوٹے سے حصے کی طرف سے کی جاتی ہیں۔ چند لوگوں کے اعمال پر، پوری قوم، خاص طور پر پاک سری لنکا تعلقات کو نہیں پرکھا جانا چاہیے۔

رانا ٹنگا نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں سری لنکا آکر حمایت کا اظہار کیا۔جب سری لنکا مشکل کا شکار تھا تو یہ پاکستان ہی تھا جس نے ہمارے فوجیوں کا ساتھ دیا۔امید ہے کہ آپ چند گمراہ افراد کو یہ سکھا سکیں گے کہ ہر ایک کے ساتھ وہی عزت اور وقار کا برتاؤ کریں جس کے تمام انسان مستحق ہیں۔

Related posts

آرمی چیف سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

ibrahim ibrahim

پیپلزپارٹی کا گیس بحران پر سینیٹ میں بحث کروانے کا مطالبہ

Rauf ansari

فیاض چوہان کی ٹی وی اینکرز اور تجزیہ نگاروں پر سخت تنقید

Rauf ansari

Leave a Comment