Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنادی، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو سے گلیشئر پگھل رہے ہیں جبکہ آبی ذخائر بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی ہے جس میں صوبائی ایڈیشنل سیکریٹریز ،این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے حکام بھی شامل ہونگے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پاکستان میں شدید موسم کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنایا کہ موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹاسک فورس بنا دی ہے جس کا پہلا اجلاس آج ہوگا ۔ جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وزرات میں صرف بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا۔انرجی کے لیے متبادل ذرائع نا گریز ہو چکے ہیں ۔ملک کی نوے فیصد زراعت پانی پر منحصر ہے تاہم پاکستان میں 2025 میں شدید پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔

چیئرمین این ڈی ایم نے بتایا کہ دس سال بعد آنے والے موسمی اثرات آج آنا شروع ہو چکے ہیں گلیشئر پگھلنے سے متاثر ہونے والی جھیلوں سے متعلق متعلقہ اداروں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ایڈیشنل

سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی مقدار کم ہونے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا طرز زندگی بدل کر پانی کے ضیاع کو روکے ۔

Related posts

بےنظیربھٹو کی 14 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ibrahim ibrahim

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ

Hassam alam

اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، خواجہ آصف

Hassam alam

Leave a Comment