شکرپڑیاں پر دو غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
شکرپڑیاں پر دو غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سجاد احمد، عدیل کریم، ریاض خان اور ذاکراللہ شامل ہیں۔ ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے واقعے کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر آصف علی کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ملزمان نے 14 اگست کی شام شکرپڑیاں پر 2 خواتین ہراساں کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنائیں تھیں۔