Urdu
تازہ ترین دنیا

نائجیریا، پرتشدد واقعات میں چار پولیس اہلکار ہلاک

افریقی ملک نائجیریا کے جنوب مشرق میں مشتبہ علیحدگی پسندوں کے دو مختلف حملوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ریاست امو میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ بندوق بردار وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے تھے۔جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ علیحدگی پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر پٹرول بم اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھینکا۔ جس سےاسٹیشن کو آگ لگ گئی۔ پولیس نے جوابی کاروائی پر مسلح افراد پر فائرنگ کی اور ان میں سے سترہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسرا حملہ انمبرا ریاست میں ہوا۔ جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوب مشرقی نائجیریا میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام آئی پی او بی نامی علیحدگی پسند تحریک کو اس تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ جبکہ آئی پی او بی ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

Related posts

وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا کی شمولیت

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست

Rauf ansari

اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے

Hassam alam

Leave a Comment