Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فرانس نے پاکستان کو قرض ادائیگی کیلئے 6 سال کی مہلت دے دی

اسلام آباد: فرانس نے پاکستان کو 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کیلئے 6 سال کی مہلت دے دی۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کا اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور فرانس کے درمیان قرض ادائیگی 6 سال کیلئے مؤخر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ جی 20 ممالک کی قرض ادائیگی موخر کرنے کی سہولت تحت کیا گیا۔

معاہدہ جی 20 ممالک کی قرض ادائیگی موخر کرنے کی سہولت تحت کیا گیا۔ معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اسد حیا الدین اور فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے دستخط کیے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو قرض کی رقم جولائی دسمبر 2021 میں ادا کرنے تھی، پاکستان کو اب قرض کی رقم 6 سال بعد دو اقساط سالانہ میں ادا کرنا ہوں گی۔

فرانس اس سے قبل پاکستان کو صحت 26 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کی منظوری دے چکا ہے۔ جی 20 کے قرض مؤخر پروگرام کے تحت پاکستان مجموعی طور پر 3 ارب 15 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی موخر کروا چکا ہے۔

Related posts

سی پیک کے ثمرات پنجاب کو بھی ملنے لگے

Hassam alam

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

Rauf ansari

پیٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال، ملک بھر میں اسٹیشنز بند، عوام پریشان

Rauf ansari

Leave a Comment