Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا، امین الحق

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ‏مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ کی شرح نمو 39 اعشاریہ 26 فیصد رہی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ برآمدات کا حجم 830 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 596 ملین ڈالرز تھا جو ‏نیٹ ایکسپورٹ 75 اعشاریہ 9 فیصد کے ساتھ 630 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے ‏دوران 70 اعشارہہ 97 فیصد کے ساتھ یہ حجم 423 ملین ڈالرز تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل ریکارڈ اضافے پر آئی ٹی کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں ‏دسمبر 2022 تک انشاء اللہ آئی ٹی ایکسپورٹ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا ہدف بھی عبور کرلیں گی۔

Related posts

الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کردی

ibrahim ibrahim

سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے،سپریم کورٹ

Hassam alam

Leave a Comment