سرکاری ملازمین کی یکم مارچ سے تنخواہ پندرہ فیصد بڑھے گی

اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا ۔ سرکاری ملازمین کی یکم مارچ سے تنخواہ پندرہ فیصد بڑھے گی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی یکم مارچ سے تنخواہ 15 فیصد بڑھے گی۔وزارت خزانہ نے15فیصدخصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاونس ملے گا تاہم پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔ وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More