Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کے تحت 300اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں سے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے رقم کم کر دی جائے گی۔ ملک میں بجلی کے تین کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ کو بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔

Related posts

دفترخارجہ کا بھارت میں پاکستانی قیدی کی موت پر شدید احتجاج

Rauf ansari

پی ٹی آئی خود ہی اپنے الزامات میں پھنس چکی ہے

Hassam alam

جلد سے جلد اورینج لائن کے منصوبے کو فعال کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

Hassam alam

Leave a Comment