Urdu
تازہ ترین کاروبار

رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

اسلام آباد: رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی رفتار پھر سے تیز ی آنے لگی ۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ ایک صفر فیصد اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے ۔ گزشتہ ہفتے دال ماش،دال مسور،دال مونگ ،بیف بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگا ہوا۔ لہسن،ٹماٹر،انڈے گڑ اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Related posts

پاکستان میں نہ بولنے کی آزادی ہے، نہ سانس لینے کی، بلاول بھٹو

Hassaan Akif

برطانیہ میں پہلی بار یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد

Hassam alam

شدید گرمی میں بجلی کا بحران: ملک کے مختلف حصوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

Hassam alam

Leave a Comment