Urdu
تازہ ترین کھیل

قذافی اسٹیڈیم 13 سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار

لاہور: قدافی اسٹیڈیم لاہور تیرہ سال بعدٹیسٹ کی میزبانی کررہاہے۔ تین مارچ دوہزارنو کو جاری ٹیسٹ کی تیسری صبح دہشت گردوں نےسری لنکاٹیم بس پرحملہ کردیا ۔ جس کے بعد ٹیسٹ منسوخ اور مہمان ٹیم کوبحفاظت اپنے وطن واپس بھیجاگیا۔ پاکستان طویل مدت تک انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور مارچ 2009 میں مہمان سری لنکاٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے بعد پہلی بار ٹیسٹ کی میزبانی کررہاہے۔ مارچ 2009 میں سری لنکانے 606 اور پاکستان نے ایک وکٹ کھوکر 110 رنزبنائے۔

تیسری صبح مہمان ٹیم کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کے باعث کھیل جاری نہ رہ سکا۔ کئی سری لنکن کرکٹرز زخمی بھی ہوئے اورپاکستان طویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے نو گوایریا بن گیا۔

قدافی اسٹیڈیم تیرہ سال ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے تیارہے۔ گراؤنڈکی تزئین وآرائش کاکام جاری ہے۔ ٹیسٹ پچ اور پریکٹس وکٹوں کے تیاری کے لیے آئی سی سی کے آسٹریلوی ہیڈکیوریٹرٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔جو میچ کوفیصلہ کن بنانے کے لیے معیاری پچ بنانے میں کوشاں ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم یہاں اٹھائیس سال بعد ٹیسٹ کھیلےگی۔ لاہور کی وکٹ فاسٹ بولرز اوراسپنرز دونوں کومددکرتی ہے اور بہترتیکنیک کے حامل بیٹر بھی یہاں اسکورکرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Related posts

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس سکوال اور یو ایس ایس ورل ونڈ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ

Rauf ansari

پاکستان، آسٹریلیاسیریزکےمیچ آفیشلزکا اعلان

ibrahim ibrahim

وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

Hassam alam

Leave a Comment