Urdu
ابتک اسپیشل

گاما پہلوان کا144واں یوم پیدائش، گوگل کا ڈوڈل سے خراج تحسین

اسلام آباد: باون برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کے ایک سو چوالیسویں یوم پیدائش پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بائیس مئی اٹھارہ سو اٹھہتر کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے غلام حسین المعروف گاما پہلوان نے صرف دس برس کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کر کے ہندوستان بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑے۔

دنیا بھر میں فن پہلوانی میں نام کمانے کے لئے انیس سو دس میں لندن میں دنیا بھر کے پہلوان کو چیلنج کیا اور زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا ان کا یہ اعزاز ایک سو نو برس گزر جانے کے باوجود آج بھی قائم ہے۔

زندگی کے آخری ایام میں بیمار ہوئے، یوں فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ بیاسی برس کی عمر میں ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا۔

Related posts

مناسک حج کا آغاز کل سے ہو گا

ibrahim ibrahim

یوم سقوط ڈھاکہ آج منایا جارہا ہے

Hassam alam

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

Hassam alam

Leave a Comment