Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سردیوں میں صرف چند گھنٹے ہی گیس مل سکے گی

اسلام آباد:وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نیا شیڈول تشکیل دیدیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران صارفین کو صرف چند گھنٹے ہی گیس مل سکے گی۔

ذرا ئع کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 5:30 بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی، دوسرے پیریڈ میں دن 11:30 سے 2:00 دوپہر تک گیس ملے گی اور شام 4 سے رات 10 بجے تک گیس آئے گی۔ گیس فراہمی کے نئے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا۔

صدر لاہور چیمبر نعما ن کبیر نے گیس فراہمی شیڈول کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں گیس فراہمی کا یہ شیڈول صارفین سے ظلم ہوگا، فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متبادل فیول ایل پی جی، کوئلہ اور تیل پہلے ہی مہنگے ہیں، گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔ نعمان کبیر نے وزیر اعظم سے گیس فراہمی کی اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

پی ایس ایل 7، ڈرافٹنگ کا عمل مکمل

Hassaan Akif

کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

Hassam alam

وزیر اعلی پنجاب سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

Hassam alam

Leave a Comment