Urdu
Uncategorized

گیس بحران پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ہے ۔ گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے۔

ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا۔ حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ہے ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سےآج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے۔ حکومت کا دعویٰ تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے۔ صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی۔ ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے، ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے۔

Related posts

Hassam alam

سابق وزیرخارجہ سردارآصف احمد علی انتقال کرگئے

Rauf ansari

مراد سعید جلد ریحام کی کتاب پر دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment