Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں گیس کا بحران، مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

کراچی: سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔

ترحمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے سے24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ترحمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بندش کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایس ایس جی سی کے دعوے برعکس کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش اور کم پریشر معمول بن گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں یومیہ 6 سے 8 گھنٹے کی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت موسم سرمامیں گھروں میں بلا تعطل گیس سپلائی یقینی بنائے۔

Related posts

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Hassam alam

چینی وزارت خارجہ کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

Zaib Ullah Khan

وزیر اعظم عمران خان نے جگلوٹ اسکردو روڈ کا افتتاح کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment