کراچی: غریب آباد ملیر زون میں گیس کی مین پائپ لائن کو تعمیراتی کام کے دوران نقصان پہنچا ہے۔مرمت کے باعث کھوکھراپار، سعود آباد، ملیر سٹی، ملیر ،جعفر طیار، عمار یاسر اور ملحقہ علاقوں میں گیس سپلائی بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی حکام کے مطابق غریب آباد ملیر زون میں مین پائپ لائن کو کام کے دوران نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کھوکھراپار، سعود آباد، ملیر سٹی، ملیر 15، جعفر طیار، عمار یاسر اور ملحقہ علاقوں میں گیس سپلائی بند کردی گئی ہے۔
ایس ایس جی سی حکام نے بتایا کہ مرمتی کام کو مکمل کرنے میں 4گھنٹے لگ جائیں گے۔ صارفین کو گیس کی فراہمی دوپہر 3 بجے سے شام 7 تک بند رہے گی۔