Urdu
پاکستان تازہ ترین

شدید بارشوں کے بعد گوادر آفت زدہ قرار

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری جاری ہے۔ شدید بارشوں کے بعد گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ کوئٹہ چمن اور کوئٹہ سنجاوی شاہراہ ہیوی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے علاقوں میں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے،پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے آنے والی ٹرانسپورٹ کی روانگی کے لئے کان میترزئی شاہراہ کو بحال کردیا گیا۔ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے مکران ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں کوئٹہ سے چمن جانے والی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بحال کردی گئی۔

برف باری کے باعث شاہراہوں کی بندش کےپیش نظرعوام کوغیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کوئٹہ اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھنےسے گیس پریشر کم اور بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

Rauf ansari

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

Hassaan Akif

اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش پر مشاورت جاری ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment