Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان اہم امور پر گفتگو

جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیرخارجہ وانگ یئ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیرخارجہ وانگ یئ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار سراہا ۔

چین کے وزیرخارجہ نے سی پیک کو فراہم کردہ سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔چین باہمی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے ہر سطح پر پاکستان سے سفارتی تعاون کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اظہار کیا ۔ چینی وزیرخارجہ نے او آئی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے او آئی سی وزراخارجہ کانفرنس کو افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے تاریخی قراردیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنا بہت اہم ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مشترکہ وژن اور حکمت عملی کے ذریعہ موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا۔یہ چیلنجز خطے کے امن اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق

Hassam alam

پنجاب اسمبلی کوپرائیویٹ کمپنی کےطورپرچلایاجارہاہے، عطا تارڑ

Zaib Ullah Khan

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی: 41 افراد ہلاک ، 14 زخمی

Hassam alam

Leave a Comment