Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین کاروبار

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک ہوگئی ہے۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری ایوان صدر کو موصول

Rauf ansari

کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Hassam alam

مہنگائی کی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment