اسلام آباد: وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی ، گھی ، آٹا ، انڈے ٹماٹر، انڈے، آلو، گوشت اور لہسن سمیت 28 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح پندرہ اعشاریہ دوایک فیصد پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے فی کلو ہوگئی۔گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی ۔ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔
