Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے، انہیں دل کی تکلیف نہیں، میڈیکل رپورٹ

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق شہباز گل کی طبیعت تسلی بخش ہے، انہیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ آگئی۔ پمز اسپتال کے چار سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا معائنہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی طبعیت تسلی بخش ہے انہیں دل کی تکلیف نہیں۔ شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔ انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہے اور جسم میں کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہتر نہیں تھی۔ دل کی دھڑکنیں رات تیز تھیں، بعض اوقات بے چینی بڑھنے سے دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں جس سے سانس لینے میں مشکلات آ جاتی ہیں۔ دوبارہ ای سی جی کی جائے گی۔ شہباز گل کی صحت کے لحاظ سے ان کا مزید معائنہ کرنا ہو گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کے احکامات

Rauf ansari

پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے حس حکومت نہیں آئی، عظمیٰ بخاری

Hassaan Akif

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر مشاورت

Rauf ansari

Leave a Comment