Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغانستان ‏میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئےعالمی توجہ کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوررست تعلقات اور تعاون کاخواہاں ‏ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےکینیڈا کی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس ‏میں باہمی دلچسپی، تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات اور تعاون بھی زیرغور آیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان ‏میں انسانی المیہ سےبچنےکیلئےعالمی توجہ کی ضرورت ہے ۔ کینیڈین نائب وزیرخارجہ نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئے خطےمیں استحکام ‏کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Related posts

ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں ہے، فواد چوہدری

Hassaan Akif

پی ٹی آئی نے تمام حدیں پار کر لی ہیں، شرجیل انعام میمن

Nehal qavi

کراچی سمیت سندھ میں 16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Nehal qavi

Leave a Comment