کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوگیا ۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں550روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ26ہزار 600روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت472 روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار539 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں33 ڈالرکی بڑی کمی سے فی اونس سونا 1812 ڈالر پرآگیا۔
