فی تولہ سونا 1لاکھ 26 ہزار 450روپے پرپہنچ گیا

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 100روپے کااضافہ ہوگیا جسکے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 26 ہزار 450روپے پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 1لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1891 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More