کراچی: دو روزبڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
چار سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1لاکھ 43 ہزار 200 روپے پر آگیا۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے1لاکھ22 ہزار771 روپے ہوگئی
جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1852 ڈالر پر آگیا۔
