Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں چین کی ناظم الامور کی خیرسگالی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں چین کی ناظم الامور کی خیرسگالی ملاقات کی اور چین کی حکومت اور قیادت کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامور پھینگ چُنگزو نے وزیراعظم ہاﺅس میں خیرسگالی ملاقات کی۔پھینگ چُنگزو نے اُنہیں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر چین کی حکومت اور قیادت کی جانب سے بہت مبارک پیش کی اور نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔

چین کی ناظم الامور نے زور دیا کہ چین وزیراعظم شہبازشریف کو ایک مضبوط اور پختہ عزم رکھنے والے اپنے دوست کے طور پر دیکھتا ہے جن کا چین میں بے پناہ احترام اور تعریف کی جاتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بطور وزیراعلی پنجاب چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فروغ کے لئے وزیراعظم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔چین کی قیادت کے لئے گرمجوشی پر مبنی تمناﺅں اور تہنیت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کے اپنے متعدد دوروں کا حوالہ دیا جن کے دوران انہیں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا پرمسرت اعزازحاصل ہوا اور صدر شی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لی۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ اقدام کے ’فلیگ شپ‘ منصوبے سی پیک پر جاری پیش رفت اور پاکستان کی معاشی ترقی و خوش حالی کے لئے اس کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک کے اعلی معیار کے ترقیاتی منصوبہ جات پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے اور اسے چین پاکستان دوستی و گہری شراکت داری کی علامت بنانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صنعتوں کے قیام، زراعت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں چین کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعلی پنجاب کے طور پر چین کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون اور علاقائی امن واستحکام کا عُنصر قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان اور چین کے عوام کے دل میں پنہاں ہے اور چین پاکستان کا مضبوط اور قریب ترین شراکت دار ہے۔

وزیراعظم نے یکساں مفاد میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی اونس 1801 ڈالر کا ہوگیا

Rauf ansari

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ اور دیگر نامزد افراد کی ضمانتوں میں توسیع

Nehal qavi

منی لانڈرنگ کیس: شہباز اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع

ibrahim ibrahim

Leave a Comment